6 جولائی، 2017، 12:43 AM

ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان7 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان7 معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اسپیس ٹیکنالوجی، واٹرمینجمنٹ، ڈیولپمنٹ کوآپریشن اور زراعت کے شعبوں سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اسپیس ٹیکنالوجی، واٹرمینجمنٹ، ڈیولپمنٹ کوآپریشن اور زراعت کے شعبوں سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔اس موقع پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا کہناتھا کہ ان کے ملک کی طرح اسرائیل کو بھی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اوراسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک مفاد کے تحفظ اور انتہاپسندی کے خلاف تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ مودی ہندوستان کے پہلے وزير اعظم ہیں جنھوں نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا ہے۔

News ID 1873671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha